عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی

Gold

Gold

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی مارکیٹ میں اضافے کے باوجود پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 9ڈالر کے اضافے سے 1735ڈالر کی سطح پر پہنچنے کے باوجود مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 45روپے اور387روپے کی کمی واقع ہوٸی۔

سونے کی قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، لاہور، فیصل آباد، راولپنڈی، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر 104000روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر 89163 روپے ہو گئی۔

تاہم اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1360روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 1165.98روپے پر مستحکم رہی ہے۔