چینی اسکینڈل میں احتساب بلا تفریق ہو گا: وزیراعظم
Posted on April 10, 2021 By Majid Khan اہم ترین, لاہور, مقامی خبریں
Imran Khan
لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔
ایوان وزیراعلیٰ لاہور میں بنیادی ضروری اشیاء کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔
اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے اشیاء کو ذخیرہ کرکے مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی۔
شوگر سٹہ مافیا کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چینی اسکینڈل میں احتساب کا عمل بلا تفریق آگے بڑھایا جائے گا۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com