انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل قرار پائیں گے، آرڈیننس منظور

Imran Khan

Imran Khan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی کابینہ نے الیکشن ایکٹ 2017 میں ترامیم کا آرڈیننس منظور کر لیا۔

ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے آرڈیننس کی منظوری دی جس کے کے تحت انتخاب کے 60 روز میں حلف نہ اٹھانے والے نااہل قرار پائیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ آرڈیننس کے تحت الیکشن کمیشن ایسی نشست کے خالی ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔

صدر مملکت کے دستخط کے بعد آرڈیننس کا اطلاق ہو گا جبکہ آرڈیننس کا اطلاق قومی و صوبائی اسمبلیوں، سینیٹ اور بلدیاتی اداروں پر ہو گا۔

اسحاق ڈار نے سینیٹ اور چوہدری نثار نے پنجاب اسمبلی میں اپنی رکنیت کا تاحال حلف نہیں اٹھایا۔