اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے وار جاری ہیں اور عالمی وبا سے ملک میں مزید 58 ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 44514 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4584 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 58 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 10.29 فیصد رہی۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد 15501 ہو گئی اور مجموعی کیسز 7 لاکھ 25 ہزار 602 تک جاپہنچے ہیں جب کہ فعال کیسز کی تعداد 75266 ہے۔
اس کے علاوہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 3135 مریض کورونا سے صحتیاب بھی ہوئے ہیں جس کے بعد مجموعی طور پر صحتیاب ہونے والوں کی تعداد 634835 ہو گئی ہے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق سندھ میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 269126 ہوگئی ہے جب کہ 4530 افراد اب تک انتقال کر چکے ہیں۔
پنجاب میں کورونا کے کل مریضوں کی تعداد 250459 ہے اور 6988 افراد وائرس میں مبتلا ہوکر جان سے جا چکے ہیں جب کہ بلوچستان میں مریضوں کی کل تعداد 20321 اور ہلاکتیں 215 ہو چکی ہیں۔
خیبرپختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 99595 اور 2651 ہلاکتیں ہو چکی ہیں جب کہ آزاد کشمیر میں 14594 افراد وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں اور 403 افراد انتقال کر گئے۔
اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں اب تک کورونا کے مریضوں کی تعداد 5127 اور 103 افراد انتقال کرچکے ہیں۔
پورٹل کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی مجموعی تعداد 66380 ہے اور اب تک 611 مریض انتقال کر چکے ہیں۔