بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت برازیل کو پیچھے چھوڑ کر ایک بار پھر کورونا کی وبا سے دوسرا سب سے زیادہ متاثرہ ملک بن گیا ہے۔ پہلے نمبر پر بدستور امریکا ہے جہاں کورونا متاثرین کی تعداد تین کروڑ 12 لاکھ کے قریب ہے جبکہ وہاں ہلاکتوں کی تعداد پانچ لاکھ 62 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔
بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ریکارڈ 168,912 نئے کیسز سامنے آئے۔
بھارت میں اب تک ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد افراد اس وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں جبکہ اس کے سبب ہونے والی اموات کی تعداد ایک لاکھ 70 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔