کراچی، لاہور کے بعض مقامات ٹریفک کیلئے بند، آزاد کشمیر کی مرکزی شاہراہ بھی بدستور بلاک

 Block Traffic Roads

Block Traffic Roads

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی اور لاہور میں بعض مقامات پر سڑکیں ٹریفک کے لیے بلاک ہیں۔

کراچی ٹریفک پولیس کا کہنا ہےکہ اورنگی ٹاؤن، حب ریور روڈ، اسٹار گیٹ، بلدیہ ٹاؤن اور کورنگی ڈھائی نمبر میں بھی سڑکیں بند ہیں۔

ٹریفک پولیس کے مطابق بلاک راستوں کے مقامات سے متبادل راستے فراہم کیے جارہے ہیں اور شہر کے بیشتر مقامات پر ٹریفک معمول کے مطابق ہے جب کہ شارع فیصل اسٹارگیٹ پر دونوں ٹریک پر ٹریفک بحال ہے۔

ٹریفک پولیس کا بتانا ہےکہ حسن اسکوائرپل کےنیچے سڑک ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور یونیورسٹی روڈ پر بھی ٹریفک بحال ہے جب کہ ٹاورچوک پرسڑک کھول دی گئی ہے۔

دوسری جانب لاہور میں شاہدرہ چوک اور ٹھوکرنیازبیگ کو ٹریفک کےلیےکھول دیا گیا ہے جب کہ بھٹہ چوک،شنگھائی فلائی اوور اور چوہنگ میں مراکہ کے مقام پر سڑک ٹریفک کے لیے بند ہے۔

اس کے علاوہ ٹھوکرنیازبیگ پرراستہ کلیئر ہونےکے باوجودگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں اور ٹریفک انتہائی سست روی کا شکار ہے۔

گزشتہ روز شہر میں بدترین ٹریفک جام کی وجہ سے ٹھوکرنیاز بیگ پرلوگوں نےرات گاڑیوں میں سو کرگزاری۔

ملتان میں بہاولپور بائی پاس دوسرے روز بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جس سے مسافر پریشان ہیں جب کہ خانیوال میں لاہور موڑ پر ٹریفک کل دوپہر 3 بجے سے بند ہے جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگی ہوگئی ہیں اور مسافر شدید پریشان ہیں۔

کوٹلی آزاد کشمیر میں راولپنڈی، میرپور اور لاہور جانے والی مرکزی شاہراہیں بدستوربند ہیں جس سے مسافر پریشان ہیں۔