وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا غریب و مستحق گھرانوں کیلئے ’راشن کارڈ‘ جاری کرنے کا عندیہ

Ration Card

Ration Card

پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان نے غریب و مستحق گھرانوں کیلئے ’’راشن کارڈ‘‘ جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر اعلی خیبر پختون خوا محمود خان نے غریب و مستحق گھرانوں کے لئے صحت کارڈ پلس کے بعد مفت اشیائے خوردونوش کے حوالے سے “راشن کارڈ” جاری کرنے کا عندیہ دے دیا۔

راشن کارڈ پر اشیائے خورد و نوش مفت دی جائیں گی۔ پہلے مرحلے میں صوبہ کے 4 اضلاع کے غریب و مستحق گھرانوں کو راشن کارڈ جاری کیے جایں گے۔