اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک بھر میں کورونا علاج کی ادویات شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہو گئیں۔
ملک میں کورونا کے علاج میں معاون متعدد ادویات نہ صرف عام شہریوں کی قوتِ خرید سے باہر ہیں بلکہ یہ ادویات مارکیٹ میں باآسانی دستیاب بھی نہیں، اس وقت کورونا وباء کے علاج میں معاون دواء ایکٹمرا 80 ملی گرام کی فی وائل قیمت 15874 روپے، ایکٹمرا 200 ملی گرام کی فی وائل قیمت 39689 روپے ہے۔
ریمڈیزیور انجکشن فی وائل 5680 روپے کا ہے۔ ڈیکاڈران 4 ملی گرام انجکشن(ڈیکسامیتھازون)کی قیمت فی 25 ایم ایل 528 روپے ہے، ایزومیکس (ایزیتھرومائسین) 250ملی گرام20 کیپسول کی قیمت 519 روپے ہے، نیوڈیکس انجکشن ون ایم ایل25 ایم ایل 250 روپے کا ہے، ڈیکسامیڈرون انجکشن، ڈی کورٹ انجکشن، ڈیکسارائڈ انجکشن، ڈی سون انجکشن،کینیڈکس ، ڈی ڈران انجکشن بھی کورونا خلاف موثر مگر مہنگے ہیں۔