کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) کراچی میں بلدیہ چار نمبر حب ریور روڈ کو آج صبح سویرے ایک بار پھر کلیئر کروایا گیا ہے جس کے بعد ٹریفک رواں دواں ہے۔
پولیس کے مطابق بلدیہ چار نمبر حب ریور روڈ پر پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کی جس دوران 40 کے قریب افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 حب ریور روڈ پر ہنگامہ آرائی کا مقدمہ سرکارکی مدعیت میں بلدیہ ٹاؤن تھانےمیں درج کر لیا گیا ہے۔
دوسری جانب آئی جی سندھ مشتاق مہر نے کہاہے کہ پولیس اور رینجرز نے شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کو یقینی بنایا، پولیس اور رینجرز نے ذمہ داریاں دلیری کے ساتھ انجام دیں، جوان اور افسران جان لیں کہ پولیس ،سیاسی اور عسکری قیادت آپ پر یکساں فخر کرتی ہے۔