پشاور (اصل میڈیا ڈیسک) خیبر پختونخوا میں نویں تا بارہویں جماعت تک تعلیمی اداروں کو ایس او پیز کے ساتھ کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر تعلیم کے پی شہرام ترکئی کے مطابق طلباء مرحلہ وار کلاسز میں آئیں گے تاکہ ایس او پیز پر عمل ہو سکے۔
تعلیمی اداروں سے متعلق فیصلہ گزشتہ روز ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کے اجلاس میں کیا گیا۔
صوبائی وزیر تعلیم نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک امتحانات 21 مئی اور انٹر امتحانات 17 جون سے ہوں گے جبکہ کورونا سے متاثرہ اضلاع میں اول تا آٹھویں جماعت تک کی کلاسز عید تک بند رہیں گی۔