اب غیر ملکی شفا لینے کے لیے ترکی کا رخ کرتے ہیں، صدر ایردوان

Recep Tayyip Erdogan

Recep Tayyip Erdogan

استنبول (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان کا کہنا ہے کہ ترکی کی کورونا وبا کے خلاف جدوجہد کو عالمی ادارہ صحت اور مغربی پریس میں کافی پذیرائی ملی ہے۔

ترک صدر نے حسن کیف ۔2 پُل کی افتتاحی تقریب میں استنبول کے قصر خوبر سے آن لائن شرکت کی۔

اپنے خطا ب میں ترکی کے شعبہ صحت میں اقدامات کا ذکر کرنے والے ایردوان نے بتایا کہ حفظان ِ صحت کی خدمات کے لیے اب ہمارے شہری بیرون ملک نہیں جاتے۔بلکہ اس کے بر عکس غیر ملکی ترکی آتے ہوئے ہماری شاہراہوں، پلوں، ہوائی اڈوں کو دیکھتے ہوئے حیرت زدہ ہو جاتے ہیں۔

ہر برس لاکھوں کی تعداد میں غیر ملکیوں کے شفا کے لیے ترکی کا رخ کرنے پر زور دینے والے جناب صدر نے بتایا کہ’’کورونا وبا کے خلاف جدوجہد میں عالمی ادارہ صحت اور مغربی میڈیا میں ترکی کو مثال کے طور پر پیش کیا جاتا ہے۔ دنیا میں تا حال ایک سو کے قریب ممالک کو ویکسین کی پہلی خوراک تک فراہم نہ ہونے والے ان حالات میں ہم نے دو کروڑ شہریوں کو ویکسین لگائی ہے۔ سال 2020 میں ہماری شرح نمو 1.8 فیصد تک رہی۔

برآمدات میں، صنعتی شعبے میں ہر ماہ نیا ریکارڈ قائم کرنے پر زور دینے والے صدر نے بتایا کہ ماہ مارچ میں ہماری برآمدات 42.2 فیصد کے اضافے کے ساتھ ماضی کے تمام تر ریکارڈ توڑ گئی ہیں۔