ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کیلئے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان

 Corona Vaccination

Corona Vaccination

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے ہیلتھ ورکرز کی کورونا ویکسی نیشن کے لیے دوبارہ رجسٹریشن کا اعلان کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ اس سے قبل 4 ہفتےکا وقت دیا گیا تھا جو رجسٹریشن کے لیے کافی تھا تاہم اس دوران ہیلتھ ورکرز کی جانب سے خاصی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہیلتھ ورکرز کو نظر انداز نہیں کر رہی لہٰذا دوبارہ رجسٹریشن کا آغاز جلد کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے 17 مارچ کو ملک بھر میں ہیلتھ ورکرز کے لیے رجسٹریشن اچانک روک دی تھی۔

دوسری جانب نام نہ ظاہر کرنے پر حکومتی شخصیت نے جیو نیوز کو بتایا تھا کہ ہیلتھ ورکرز نے پہلے اپیلوں، دھمکیوں یہاں تک کے مراعات کے اعلان کے باوجود بھی ویکسین کے لیے خود کو رجسٹر کرانے میں دلچسپی نہیں دکھائی لیکن اب ویکسین لگوانے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔