آٹھویں تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ
Posted on April 18, 2021 By Majid Khan اسلام آباد, اہم ترین, مقامی خبریں
School
اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی حکومت نے کورونا کے پھیلاؤ کے پیش نظر آٹھویں تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے والے بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس ملک میں کورونا کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کورونا وبا کے باعث پہلی سے آٹھویں جماعت تک تعلیمی ادارے عید تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔
وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ متاثرہ اضلاع میں نویں سے بارہویں تک کی کلاسز ایک دن چھوڑ کر لی جائیں گی تاکہ طلبہ بورڈ کے امتحانات کی تیاری کر سکیں۔
شفقت محمود نے کہا کہ نویں سے بارہویں جماعت تک امتحانات مئی کے آخری ہفتے سے پہلے نہیں ہوں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com