85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد

National Counter Terrorism Authority

National Counter Terrorism Authority

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) حکومت نے 85 کالعدم تنظیموں کو عطیات دینے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم اتھارٹی (نیکٹا) کی جانب سے کالعدم تنظیموں کی فہرست تھانوں کو بھیج دی گئی ہے۔

نیکٹا کا کہنا ہے کہ شہری اپنی زکوٰۃ، خیرات اور عطیات منظور شدہ فلاحی تنظیموں کو دیں۔

خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے گزشتہ روز کالعدم تحریک لبیک کے چندہ اکٹھا کرنے پر بھی پابندی عائد کی تھی۔