اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی

Islamabad Security

Islamabad Security

راولپنڈی (اصل میڈیا ڈیسک) اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق شہر کے اہم مقامات اور تنصیبات پر بھی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔

اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ کسی صورت کوئی شاہراہ بلاک کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔