لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) جہانگیر ترین گروپ کی وزیراعظم یا ان کی نامزد کمیٹی سے اسی ہفتے ملاقات کا امکان ہے جس کے بعد جہانگیر ترین کے گھر بدھ کے روز طے شدہ افطار ڈنر ملتوی کردیا گیا۔
تحریکِ انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا اپنے حمایتی ارکان اسمبلی کو بدھ کے روز دیا جانے والا افطار ڈنر ملتوی کر دیا گیا ہے۔
تاہم ذرائع کے مطابق یہ افطار ڈنر وزیراعظم آفس کی جانب سےملاقات کا گرین سگنل ملنے پر ملتوی کر دیا گیا،ان ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم عمران خان یا حکومتی کمیٹی اسی ہفتے جہانگیرترین گروپ سے ملاقات کرے گی۔
دوسری جانب ذرائع نے جہانگیر ترین گروپ کے حوالےسے بتایا ہے کہ اس گروپ نے حکومتی سیاسی کمیٹی سے ملاقات سے معذرت کرلی ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان ان کے کپتان ہیں، اپنے تحفظات صرف کپتان سے ہی شیئر کریں گے۔