کراچی (پ،ر) انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل نبیل مصطفائی نے کہا ہے کہ اسلام دشمن قوتیں ملک میں داخلی انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں۔ ظلم تشدد اور طاقت کا وحشیانہ استعمال نئے مسائل جنم دیگا۔ فرانس کے سفیر اور شیخ رشید کی روانگی کے بغیر کوئی چارہ نہیں، حالات کتنے ہی خراب کیوں نہ ہوں ہم تحفظ ناموس رسالت پر سمجھوتا نہیں کرینگے، موجودہ حکومت اپنی ناکامی کو چھپانے کیلئے سول نافرمانی تحریک کا شوشہ چھوڑ رہی ہے، احتجاج کے طریقے پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر مطالبے پر نہیں ریاست اور مظاہرین تحمل برداشت معاملہ فہمی سے کام لیں،گولی گالی سے مسائل حل نہیں ہوتے طاقت کا وحشیانہ استعمال بند کیا جائے،ملیر کراچی میں تحفظ ناموس رسالت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل نبیل مصطفائی نے کہا کہ حضور صلی اللّٰہ علیہ وسلم کے ناموس کی حفاظت کل امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے۔ ہم اپنے فرض سے غافل نہیں ہوسکتے،ناموس مصطفیٰ کا تحفظ باہم ملکر قومی، عالمی سطح پر مو?ثرآواز اٹھائی جائے،ظلم و جبر پر صدائے احتجاج بلند کرنا ہماری ملی اور قومی ذمہ داری ہے۔ یہ مسئلہ کسی ایک تنظیم کا نہیں کل امت مسلمہ کا ہے۔
احتجاج کو بنیاد بناکر لوگوں پر گولیاں برسانا، پابندیاں لگانا ظلم کی انتہا ہے۔احتجاج کے طریقے پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر مطالبے پر نہیں ریاست اور مظاہرین تحمل برداشت معاملہ فہمی سے کام لیں،پرامن احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا آئینی و جمہوری حق ہے، حرمت رسول اور شعائر اسلام اور عوام کی حفاظت ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔ حکومت و مظاہرین صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں،انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی سیکرٹری جوائنٹ سیکرٹری سیف الاسلام نے اپنے خطا ب میں کہا کہ لاہوردھرنے پر آپریشن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہا کہ احتجاج کرنا ہر پاکستانی کا جمہوری اور آئینی حق ہے، تاہم طریقہ کار پر اختلاف ممکن ہے۔ فرانس کی اسلام دشمنی اب پوری دنیا پر عیاں ہے حکومت پاکستان کو فرانسیسی حکومت کو سخت اور مؤثر پیغام دینا چاہیئے تھا تاکہ کبھی کسی ملک کو ایسی حرکت کی جرأت نہ ہو۔،فرانسیسی حکومت نے توہین آمیز خاکے شائع کروائے، جس پر فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کا مطالبہ کیا گیا۔ حکومت وعدے سے مُکرنے کے بجائے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کا معاملہ قومی اسمبلی می لانا چاہیئے تھا۔
واضح رہے کہ یہ مطالبہ کسی ایک جماعت کا نہیں بلکہ پاکستانی عوام کا ہے۔ جس پر حکومت کو سنجیدہ فیصلہ کرنا چاہیے تھا مگر ہمارے حکمرانوں نے فرانس کے بجائے اپنے ملک کے شہریوں پر چڑھائی کی،تحفظ ناموس رسالت طلبہ ریلی سے خطاب کرتے ناظم کراچی اسامہ اعظمی نے کہا کہ عشرہ بیداری عالمی ضمیر عالمی ضمیر پر مضبوط دستک ثابت ہوگا۔ یورپ اپنی صفوں سے کالی بھیڑیں صاف کرے۔ فرانس اپنے ہتھیاروں کی فروخت کیلئے انسانیت کا قتل عام چاہتا ہے۔ اسلام فوبیاکاشکار فرانس کا کردار ہر دور میں شرمناک رہا ہے۔