اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے فوج ایکشن میں آگئی

Army

Army

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کے لیے فوج ایکشن میں آ گئی۔

اسلام آباد انتظامیہ نے فوج کے ساتھ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے لیے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں اسسٹنٹ کمشنر رانا موسیٰ طاہر نے فوج اور پولیس کے ساتھ مختلف علاقوں کا دورہ کر کے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔

کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن شروع کردیا گیا ہے، اہلکاروں نے سٹی ڈویژن کے مختلف تجارتی علاقوں کا دورہ کیا جب کہ اس دوران شہر میں ایس ا وپیز کی خلاف ورزی پر دکان سیل و جرمانہ بھی کیا گیا۔

اسلام آباد میں بین الاضلاعی پبلک ٹرانسپورٹ بند کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے، آج اور کل شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ بند رہے گی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہو گی۔