ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) شمالی عراق میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم پی کے کے کے خلاف “آپریشن پنجہ-آپریشن ۔ تھنڈر” کے بارے میں صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ “ہمارا مقصد اپنی جنوبی سرحدوں میں دہشت گردی کے وجود کو مکمل طور پر ختم کرنا اور خطرات کا قلعہ قمع ختم کرنا ہے۔”
صدر نے ان آپریشنز کے مرکزی کمان دفتر سے رابطہ قائم کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد ہماری جنوبی سرحدوں کو با حفاظت بنانا ہے۔ ترکی، عراق اور شام کے مستقبل میں علیحدگی پسند دہشت گرد تنظیم کو ہر گزکوئی جگہ حاصل نہیں۔ ہم خطے میں خونریزی ، آنسووں اور تباہ کاریوں کے علاوہ کوئی فائدہ نہ پہچانے والی اس قاتل تنظیم کو جڑوں سے کاٹنے تک اپنی جنگ کو جاری رکھیں گے۔
عسکری کاروائیوں کو مقامی اور قومی دفاعی صنعتی کی پیداوار ہونے والے اسلحہ سے جاری رکھنے کے باعث فخر ہونے کا ذکر کرنے والے جناب ایردوان نے بتایا کہ ابتک ہشت گردوں کی بھاری تعداد میں پناہ گاہوں کو تباہ کرتے ہوئے انہی ناکارہ بنایا گیا ہے۔ ہم اپنے شہریوں کو دہشت گردی کی بلا سے نجات دلانے پر اٹل ہیں۔