کراچی: ایس او پیز کی خلاف ورزی پر ضلع جنوبی میں متعدد دکانیں سیل

Karachi Shops Sealed

Karachi Shops Sealed

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) ضلعی انتظامیہ نے ضلع جنوبی میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 56 دکانوں کو سیل اور 4 دکانداروں کو گرفتار کرلیا جب کہ زائد ریٹ پر اشیا فروخت کرنے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی پر جرمانے بھی کیے گئے۔

انتظامیہ نے گارڈن میں 2 پلے لینڈ، 2 بیوٹی سیلون اور 5 دکانوں،آرام باغ میں پلے لینڈ سمیت 5 دکانیں سیل ، برنس روڈ میں ریسٹورینٹس سمیت 7 دکانیں سیل کردیں۔

انتظامیہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر صدر کے علاقے میں 29 دکانوں کو سیل کردیا گیا جب کہ ڈیفنس بخاری کمرشل میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر 3 سیلون،ایک ریسٹورینٹ، اسٹیشنری شاپ اور موبائل شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

ضلعی انتظامیہ کے مطابق پرائز لسٹ پر اشیا فروخت نا کرنے پر 26 دکانوں پر 1,32,000 روپے جرمانےعائد کیے گئے جب کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر گارڈن میں چار دکانیں سیل اور 5,000 جرمانےعائد کیے گئے ہیں۔

انتظامیہ نے بتایا کہ فیس ماسک استعمال نہ کرنے پر 6 لوگوں پر 500 روپے فی کس 3000 جرمانہ عائد کیے گئے۔