ایرانی کشتیوں کی خلیج میں دو امریکی جہازوں کو ‘ہراساں’ کرنے کی کوشش

American Ships

American Ships

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی اخبار “وال اسٹریٹ جرنل” نے پیر کو ایک رپورٹ میں بتایا ہے امریکی بحریہ کے عہدیداروں نے اعلان کیا ہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی کشتیوں کے ایک گروپ نے رواں ماہ کے شروع میں خلیج میں امریکی کوسٹ گارڈ کے دو جہازوں کو ہراساں کیا تھا۔

اخبار کے مطابق پاسداران انقلاب کی کشتیوں نے خلیج میں دو امریکی بحری جہازوں کے تقریبا 50 میٹر قریب پہنچ گئیں جس میں اس بات کی تصدیق کی گئی ہے کہ ایرانی کشتیوں کی وجہ سےکم سے کم ایک امریکی جہاز کو اپنی دفاعی پوزیشن کو متحرک کرنا پڑا تھا۔

خلیج میں ہونے والے اس واقعے کے بعد دونوں امریکی جہازوں کے عملے نے بھی انتباہ جاری کیا تھا۔ یہ واقعہ ویانا مذاکرات کے آغاز کے اعلان کے ساتھ 2 اپریل کو پیش آیا۔

اس کے علاوہ پانچویں بیڑے کے ترجمان اور نیول کمانڈر ربیکا ریبریش نے العربیہ کو بتایا کہ دوبارہ یہ واقعہ رونما نہیں ہوا۔