پاکستان میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان برقرار

Dollars

Dollars

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) آج بھی ملکی مبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کا رجحان رہا۔

انٹربینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہوا اور کاروباری دن کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر کی قدر 154.49 روپے ہے۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 155 روپے 50 پیسے کا ہو گیا۔

خیال رہے کہ دو روز میں انٹربینک میں ڈالر 62 پیسے مہنگا ہوا ہے۔