اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے مئی میں لاک ڈاؤن کے لیے وزراتوں اور انتظامیہ کو خط بھیج دیا۔
این سی او سی کے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ زیادہ کورونا کیسز والے اضلاع اور شہروں میں لاک ڈاؤن کا عبوری منصوبہ ہے، 2 ہفتوں کا لاک ڈاون 2 یا 3 مئی سے نافذ ہو گا۔
مراسلے کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، بہاولپور، حیدرآباد، لوئردیر، مردان، نوشہرہ، مالاکنڈ، چارسدہ، سوات، صوابی میں لاک ڈاؤن لگایا جائے گا۔
مراسلے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مظفرآباد، سدھنوتی، پونچھ اورباغ میں بھی لاک ڈاؤن لگانے پر مشاورت کی گئی ہے جب کہ متعلقہ شہروں میں کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے مناسب اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔