پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لےکر اسلام آباد پہنچ گیا

PIA Plane Corona Vaccine

PIA Plane Corona Vaccine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پی آئی اے کا خصوصی طیارہ چین سے کورونا ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچ گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق پی آئی اے کی پرواز سے 3 لاکھ سے زائد سائنو فارم ویکسین پاکستان پہنچائی گئی ہیں جب کہ ویکسین کی مزید 7 لاکھ خوراکیں 2 طیاروں کے ذریعے پاکستان لائی جائیں گی۔

ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے کہ دوسرا جہاز دوپہر 12 بجے اور تیسرا جہاز رات 12 بجے ویکسین لے کر اسلام آباد پہنچے گا۔