امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) کورونا کی وبا کے آغاز سے اب تک دنیا بھر میں اس وائرس سے انفیکشن کا شکار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 150 ملین سے تجاوز کر گئی ہے۔
کورونا کی وبا پر نظر رکھنے والی امریکا کی جانز ہاپکنز یونیورسٹی کے اعداد وشمار کے مطابق محض تین ماہ قبل یعنی 26 جنوری کو ہی ان انفیکشنز کی تعداد 100 ملین ہوئی تھی۔
کووڈ انیس کے سبب تصدیق شدہ ہلاکتوں کی تعداد 3.17 ملین کے قریب ہے۔
یہ تعداد جنوری کے آخر کے مقابلے میں ایک ملین زیادہ ہے۔ اس وبا سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک امریکا اور اس کے بعد بھارت ہے جو ان دنوں اس وبا کی شدید لپیٹ میں ہے۔