این اے 249: (ن) لیگ نے ووٹوں کے فرانزک آڈٹ کی درخواست دے دی

 Elections

Elections

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) مسلم لیگ (ن) نے این اے249 کے ضمنی انتخابات میں ووٹوں کافرانزک آڈٹ کرانے کے لیے الیکشن کمیشن کو خط لکھ دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی جانب سے الیکشن کمیشن کو لکھے گئے خط کے مطابق این اے 249 کے انتخابی نتیجے پر (ن) لیگ کو سخت تحفظات ہیں، انتخاب کا نتیجہ 11 گھنٹے تاخیر سے آیا۔

خط میں درخواست کی گئی ہےکہ جن پولنگ اسٹیشنز سے جاری فارم 45 پر شک ہے ان کا فرانزک آڈٹ کرایا جائے۔

واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندو خیل کامیاب ہوئے جب کہ (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل دوسرے نمبر پر رہے۔