این اے 249: الیکشن کمیشن نے حتمی نتیجہ روک دیا

Qadir Khan vs Miftah Ismail

Qadir Khan vs Miftah Ismail

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) الیکشن کمیشن نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے حتمی نتائج روک دیے۔

ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل کی درخواست پر الیکشن کمیشن کے دو رکنی کمیشن نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ کمیشن درخواست سے مطمئن ہے اوریہ الیکشن کمیشن کی مداخلت کا کیس ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے جس کیلئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں۔

خیال رہے کہ این اے 249 کراچی میں مسلم لیگ ن کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی درخواست دی تھی۔

29 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل کامیاب قرار پائے تھے جبکہ مفتاح اسماعیل کچھ ووٹوں کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔