ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) ایرانی جوہری معاہدے میں شامل ممالک نے ویانا میں تہران حکومت کے مذاکرات کاروں کے ساتھ بات چیت دوبارہ شروع کر دی۔
اس کا مقصد امریکا کو ایک مرتبہ پھر اس معاہدے کا حصہ بنانا ہے۔ سن 2015 میں امریکا سمیت چھ عالمی طاقتوں اور ایران کے درمیان ایک جوہری معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت ایران سے کہا گیا تھا کہ وہ اپنی جوہری سرگرمیاں محدود کر دے۔
جب کہ اس کے جواب میں تہران پر عائد امریکی اور عالمی پابندیوں میں نرمی پر اتفاق کیا گیا تھا۔
تاہم سن 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کے اس معاہدے سے نکل جانے کا اعلان کرتے ہوئے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کر دی تھیں۔