عراق، بغداد اور کرکوک میں دہشت گرد حملے 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

Baghdad Terrorists Attacks

Baghdad Terrorists Attacks

بغداد (اصل میڈیا ڈیسک) عراقی دارالحکومت بغداد کے ضلع تاریمے میں ایک فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے والے بم حملے میں چار فوجی اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

عراقی وزارت دفاع کے پریس آفس کے ذریعہ دیئے گئے ایک تحریری بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے ضلع تریمیے میں دہشت گرد عناصر کے خلاف کیے گئے آپریشن کے دوران ایک بم پھٹ گیا۔

سیکیورٹی فورسز کو لے جانے والی فوجی گاڑی کو نشانہ بنانے والے اس حملے میں 4 فوجی لقمہ اجل بن گئے۔

حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے مول نہیں لی۔

کرکوک کے جنوب میں واقع ریاض قصبے میں دہشت گرد تنظیم داعش نے عراقی وفاقی پولیس کی ایک چیک پوسٹ پر مسلح حملہ کیا جس میں ایک پولیس اہلکار ہلاک جبکہ ایک زخمی ہو گیا۔

حملے کے بعد علاقے میں آپریشن کیا گیا ہے۔