انتخابات کو شفاف بنانے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کی تجویز

Electronic Voting Machine

Electronic Voting Machine

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور نے انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے استعمال کی تجویز پیش کر دی۔

الیکشن ترمیمی بل میں قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کی جانب سے 49 ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

قائمہ کمیٹی کا اپنی تجویز میں کہنا ہے کہ اگر منتخب امیدوار پہلے اجلاس کے 60 روز کے اندر حلف نہیں اٹھاتا تو اس کی نشست خالی کر دی جائے، سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے۔

کمیٹی کی جانب سے یہ تجویز بھی پیش کی گئی ہے کہ انتخابات کو شفاف بنانے کے لیے الیکٹرانک ووٹنگ مشین استعمال کی جائے اور سینیٹ الیکشن کی پولنگ اوپن بیلٹ کے ذریعے کی جائے۔

قائمہ کمیٹی نے یہ تجویز بھی پیش کی ہے کہ انتخابی فہرست نادرا میں شناختی کارڈ رجسٹریشن ڈیٹا کے مطابق کی جائے۔