الریاض (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب کے وزیر برائے امور خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد اللہ نے دارالحکومت الریاض میں وزارت خارجہ کے صدر دفتر میں امریکی محکمہ خارجہ کے مشیر ڈیرک چولیٹ اور ان کے ہمراہ وفد سے ملاقات کی۔ ملاقات میں قائم مقام اسسٹنٹ سکریٹری برائے مشرق قریب گوی ہوڈ اور نائب اسسٹنٹ سکریٹری دفاع برائے دفاع مشرق وسطیٰ ڈانا ٹہل بھی موجود تھے۔
سعودی وزیر خارجہ اور امریکی وفد کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات بالخصوص علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں دونوں دوست ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں پر بھی بات چیت کی گئی۔
ملاقات میں امریکا میں خادم الحرمین الشریفین کی سفیر شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان، سیاسی واقتصادی امور کے انڈر سیکرٹری، عید بن محمد الثقفی اور ڈائریکٹر پالیسی پلاننگ ڈاکٹر راید قرملی بھی موجود تھے۔