کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔
خورشید شاہ بھتیجے کے انتقال کے باعث تین روزسے پے رول پر رہا ہیں اور دو روز قبل انہوں نے کورونا سے انتقال کرنے والے اپنے بھتیجے عدیل شاہ کی نماز جنازہ میں شرکت کی تھی۔
محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق خورشید شاہ میں کورونا کی علامات سامنے آنے پر ان کا ٹیسٹ کیا گیا جس کے بعد ان میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔