زمبابوے (اصل میڈیا ڈیسک) زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں اوپنر عابد علی کی ڈبل سینچری کی بدولت پاکستان نے پہلی اننگز 8 وکٹوں پر 510 رنز بنا کر ڈیکلیئر کر دی۔
510 رنز کے جواب میں زمبابوبے کی پہلی اننگز جاری ہے اور دوسرے دن کے اختتام پر میزبان ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 52 رنز بنائے ہیں۔
زمبابوے کے بلے باز ریگیز چکبوا 28 رنز اور چیسورو 1 رنز بان کر وکٹ پر موجود ہیں جب کہ پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، تابش خان، حسن علی اور ساجد خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی ہے۔
اس سے قبل پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 268 رنز 4کھلاڑی آوٹ سےکیا تو عابد علی 118 اور ساجد خان ایک رن کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔
ساجد خان 303 کے مجموعے پر 20 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جبکہ محمد رضوان بھی 21 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ حسن علی بھی 8 گیندوں پر کوئی رن بنا سکے۔
ایک طرف وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا تو دوسری طرف عابد علی اپنا اور ٹیم کا اسکور آگے بڑھاتے رہے اور انہوں نے 29 چوکوں کی مدد سے اپنے 215رنز رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔
نعمان علی نے بھی عابد علی کا خوب ساتھ دیا اور 5 چھکوں اور 9 چوکوں کی بدولت 97 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی اور آؤٹ ہوگئے، ان کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان بابر اعظم نے اننگز ڈیکلیئرکردی۔
کھیل کے پہلے روز پاکستان نے عابد علی اور اظہر علی کی سنچریوں کی بدولت 268 رنز بنائے تھے۔
زمبابوے کی جانب سے مزربانی نے 3 اور چیسورو نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔