یورپ (اصل میڈیا ڈیسک) یورپی یونین نے فائزر بائیو این ٹیک ویکسین کے بارے میں ایک معاہدے پر اتفاق کر لیا ہے، جس کے تحت یونین اگلے دو برسوں میں اس ویکسین کی ایک اعشاریہ آٹھ ارب خوراکیں حاصل کرے گی۔
یورپی کمیشن کی صدر ارزُولا فان ڈئر لاین نے اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ان کے دفتر نے اس ویکسین کی نو سو ملین خوراکوں کی منظوری دے دی ہے، جب کہ اتنی ہی تعداد میں یہ ویکسین ممکنہ طور پر مستقبل میں حاصل کرنے کا امکان بھی رکھا گیا ہے۔