شوال کا چاند کا دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ کو ہو گا

Central Ruet-e-Hilal Committee Pakistan

Central Ruet-e-Hilal Committee Pakistan

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) عیدالفطر کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس بدھ 29 رمضان المبارک کو اسلام آباد میں ہو گا۔

اجلاس کی صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا سید عبدالخبیر آزاد کریں گے جس میں ملک بھر سے چاند کی رویت سے متعلق شہادتیں اکٹھی کی جائیں گی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شوال کے چاند کی پیدائش 12 مئی کو رات 12 بجے کے بعد ہوگی، اس لیے بدھ کو شوال کا چاند نظر آنے کا کوئی امکان نہیں۔