کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے برسر پیکار ہر اول دستے کے 16 ہزار افراد اب تک متاثر ہو چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ساڑھے 9 ہزار سے زائد ڈاکٹرز اور 2250 نرسنگ اسٹاف بھی متاثر ہو چکے جبکہ 155 ہیلتھ کیئر ورکرز جان کی بازی ہار گئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ کورونا کا شکار 525 ہیلتھ ورکرز گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں جبکہ سندھ کے ہیلتھ ورکرز کورونا سے سب سے زیادہ سے متاثر ہیں۔
سندھ میں ساڑھے 5 ہزار سے زائد شعبہ صحت کے ملازمین کورونا کا شکار ہوئے جن میں سے 53 ہیلتھ ورکرز جان کی بازی ہار گئے، پنجاب میں 28، خیبر پختونخوا میں 42، بلوچستان اور آزادکشمیر میں 9,9، اسلام آباد میں 11 اور گلگت بلتستان میں شعبہ ہیلتھ کے 3 ملازمین کورونا سے انتقال کر گئے۔