میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار کی نظر بند رہنما آنگ سان سوچی کے خلاف زیرالتوا مقدمات کی سماعت کے لیے جج نے ان کو براہ راست پیش عدالت ہونے کا حکم دیا ہے۔ سوچی کے وکیل کے مطابق وہ چوبیس مئی کو عدالت میں حاضر ہوں گی۔
اس سے پہلے سوچی ویڈیو کانفرنس کے ذریعے عدالتی کارروائی میں شرکت کرتی رہی ہیں۔ لیکن پیر کے روز جج نے ان کی رہائش گاہ کے قریب ایک خصوصی عدالتی کمرے میں تمام مقدمات کی سماعت کے احکامات جاری کیے ہیں۔
میانمار میں پہلی فروری کو فوج نے منتخب جمہوری حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لیا تھا۔ تب سے فوجی حکام نے نوبل انعام یافتہ رہنما آنگ سان سوچی پر متعدد مقدمات قائم کرکے انہیں زیر حراست رکھا ہوا ہے۔