یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے غزہ پر حملوں کی شدت میں مزید اضافے کی دھمکی دے دی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نیتن یاہو نے اپنے دفتر سے جاری ہونے والے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ ’اسرائیلی فوج نے غزہ میں حماس کے خلاف سینکڑوں حملے کیے ہیں، اور ہم اپنے حملوں کی شدت میں مزید اضافہ کریں گے۔ نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم انہیں(حماس) اس طریقے سے ہٹ کریں گے جس کی انہیں توقع بھی نہیں ہے۔‘
فرانس کے وزیر خارجہ Jean-Yves Le Drian نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ تمام فریقین کو چاہیے کہ وہ نفرت، اشتعال انگیزی پھیلانے سے خود کو روکیں تاکہ اس تشدد کا خاتمہ کیا جاسکے جو سب سے زیادہ فلسطینی اور اسرائیلی آبادی کو متاثر کر رہا ہے۔
فرانس کے نائب وزیر خارجہ جین بیپٹسٹ لیموئنے نے فرانسیسی پارلیمنٹ میں اراکین اسمبلی سے خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل فلسطین کی کارروائیوں پر اپنا شدید ردعمل ظاہر کرے۔ یہ بات ہم بلکل واضح کہتے ہیں کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے طاقت کا متوازی استعمال کیا جائے۔