لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) مریم نواز کی شیخوپورہ آمد پر کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلوس نکالنے پر میاں جاوید لطیف کے بیٹے اور دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کے مطابق مریم نواز کی آمد پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرایا گیا ہے۔
مریم نواز کی آمد پر کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جلوس نکالنے اور عوامی اجتماع کرنے پر درج مقدمے میں میاں جاوید لطیف کے بیٹے میاں حسن جاوید، دو بھائی امجد لطیف اور منور لطیف نامزد ہیں۔
اس کے علاوہ مقدمے میں (ن) لیگ کے ضلعی صدرمیاں منور اقبال، ملک پرویز اقبال، شیخ محمد یعقوب اور عظیم جاوید بھی نامزد ہیں جب کہ سینکڑوں لیگی کارکنوں کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔