کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) شہر قائد شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے جہاں پارہ 43 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں طوفان کے باعث کراچی میں خشک اور گرم ریگستانی ہواؤں کا راج ہے اور سورج آگ برسا رہا ہے، شہر میں لُو کی کیفیت میں شہریوں کا گھر سے باہر نکلنا محال ہو گیا جب کہ درجہ حرارت بھی 43 ڈگری تک جا پہنچا ہے۔
محکمہ موسمیات کا بتانا ہےکہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 16 فیصد ہے۔