لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے حکم پر راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی انکوائری ڈی جی اینٹی کرپشن کو سونپ دی گئی۔
ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق وزیراعلیٰ نے ڈی جی اینٹی کرپشن کوراولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے وسیع البنیاد کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا اور جامع انکوائری رپورٹ مرتب کرنے کی ہدایت کی ہے جب کہ وزیراعلیٰ نے انکوائری کمیٹی میں متعلقہ ماہرین کو شامل کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب میں کسی بھی قسم کی کرپشن پر زیرو ٹارلرنس کی پالیسی پر عمل کیا جاتا ہے، کرپشن کرنے والے انجام سے نہیں بچ سکیں گے اور راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل کے تمام کردار کیفر کردار تک پہنچائے جائیں گے۔