کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب کے وزیر آبپاشی محسن لغاری کا کہنا ہے کہ پنجاب سندھ کا پانی چوری نہیں کر رہا۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے محسن لغاری نے کہا کہ موسم اور حالات کی وجہ سے پانی کی قدرتی کمی ہے اور پنجاب کو اس وقت 16 فیصد جب کہ سندھ کو 4 فیصدپانی کی کمی کاسامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برفباری کم ہونے، گلیشیئر نہ پگھلنے اور درجہ حرات نہ بڑھنے سے پانی کی کمی کا سامناہے، پنجا ب نے کپاس کی جلد کاشت کےلیے سندھ کو پانی دیا ،اب اپنی قلت دور کرنے کے لیے اپنے حصے کا پانی استعمال کر رہا ہے۔
محسن لغاری کا کہنا تھا کہ اب بھی 500 کیوسک پانی کوٹری سے سمندر میں جارہا ہے، پانی کے بڑے ذخائر کی تعمیر اور ٹیلی میٹری سسٹم مسائل کا بہترین حل ہے۔