وفاقی وزرا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کر دیا

office

office

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) وفاقی وزرا نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

گزشتہ روز وفاقی کابینہ کے اجلاس کے دوران کابینہ ارکان نے تنخواہیں اور پنشن بڑھانے کا مطالبہ کیا۔ وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے جس کی متعدد دیگر وزرا نے بھی حمایت کی۔

اس پر وزیر خزانہ شوکت ترین نے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں تنخواہوں میں اضافے اور عوامی ریلیف کی تجاویز زیرغور ہیں۔