پنجاب اسمبلی: فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد منظور

Punjab Assembly

Punjab Assembly

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) پنجاب اسمبلی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کر لی۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے مذمتی قرار داد رولز آف پروسیجر صوبائی اسمبلی معطل کر کے ایوان میں پیش کرنے کی اجازت دی اور مذمتی قرار داد خودایوان میں پڑھ کر سنائی۔

پنجاب اسمبلی کے تمام ارکان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کےخلاف غم وغصے کا اظہار کیا، اس موقع پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک پیج پر نظر آئے۔

ایوان نے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مشترکہ مذمتی قرارداد متفقہ طورپر منظور کرلی اور ایوان نے وفاقی حکومت سے سفارش کی کہ مسئلہ فلسطین کو اقوام متحدہ اوراو آئی سی سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں کے سامنے اٹھایا جائے۔