’ایسی حکومت کا حصہ نہیں ہو سکتا جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے‘

Chaudhry Sarwar

Chaudhry Sarwar

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا ہے کہ وہ ایسی حکومت یا جماعت کا حصہ نہیں ہو سکتے جو اسرائیل کو تسلیم کرنے کی بات کرے۔

چوہدری سرورگورنر ہاؤس لاہور میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مشاورتی اجلاس سے خطاب کر رہے تھے، اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ ناصرہ اقبال ، بیرسٹرعامر حسن، فریدپراچہ اور سینیٹر ولید اقبال اور خرم نواز گنڈا پور سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں، ماہرین تعلیم اور سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔

گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ میں سیاستدانوں پر پیسہ لگایا جانا چاہیے تاکہ کشمیر اور فلسطین کے حوالے سے لابی مضبوط ہو، فلسطینیوں کی امداد کےلیے 10 کروڑ روپے اکٹھے کر لیے ہیں۔