بلوچستان: کوئٹہ کے علاوہ صوبے بھر میں اسکول کھولنے کا اعلان

School

School

کوئٹہ (اصل میڈیا ڈیسک) بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے کوئٹہ کے سوا صوبے کے تمام نجی و سرکاری اسکولز 24 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا۔

سیکرٹری تعلیم کی جانب جاری نوٹی فکیشن کے مطابق کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان بھرمیں سرکاری و نجی اسکول 24 مئی سے کھل جائیں گے تاہم کوئٹہ کے اسکولز این سی او سی کے فیصلے کے مطابق بند رہیں گے جب کہ اسکولوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

سیکرٹری تعلیم شیر خان بازئی نے جیو نیوز کو بتایا کہ این سی او سی کے فیصلے کے مطابق کورونا کی 5 فیصد سے کم شرح والے علاقوں میں اسکول کھولے جا رہے ہیں اور کوئٹہ میں کورونا کیسز کی شرح 8 فیصد ہونےکی بناء پر اسکول نہیں کھولے جا رہے ہیں تاہم کوئٹہ کے اسکولز کھولنے کے حوالے سے جلد فیصلہ کیا جائے گا۔