اسرائیل، فلسطین امن کوششوں میں ثالثی کے لیے تیار ہیں، یو اے ای

Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan

Sheikh Mohammed bin Zayed Al Nahyan

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات اسرائیل اور فلسطینیوں کے مابین ہونے والی امن کوششوں میں ثالثی کے لیے تیار ہے۔ یہ بیان یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زید النیہان کے حوالے سے جارے کیا ہے۔

شیخ محمد نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے ساتھ ٹیلفون کرتے ہوئے ان کی ثالثی کی کوششوں کو بھی سراہا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے حال ہی میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔

شیخ محمد کے مطابق وہ امن اور مستقل جنگ بندی کے لیے فریقین کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتے ہیں۔