عالمی برادری کی غزہ میں تعمیرنو پر توجہ مرکوز

Gaza

Gaza

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) اسرائیل اور حماس کے درمیان خونریز لڑائی کے بعد عالمی برادری کی توجہ مستقل جنگ بندی اور غزہ کی تعمیرنو پر مرکوز ہے۔

اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے پہلے سے ہی غربت کے شکار علاقے میں تقریبا ایک ہزار عمارتیں تباہ ہو چکی ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے بین الاقوامی برادری کی مدد سے ’تعمیرنو‘ کا ایک پروگرام شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسی طرح انہوں نے دو ریاستی حل کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔ گزشتہ جمعے سے مصر کی ثالثی سے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائربندی جاری ہے۔