اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) ملک میں کورونا سے مزید 57 افراد انتقال کرگئے اور 3 ہزار سے زائد کیسز بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔
پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانے والی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 58670 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 3060 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جب کہ وائرس سے 57 ہلاکتیں ہوئیں۔
سرکاری پورٹل کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.21 فیصد رہی۔
ملک میں کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 20308 افراد انتقال کرچکے ہیں اور کل کیسز کی تعداد 9 لاکھ 3 ہزار 599 ہوچکی ہے جب کہ اب تک وائرس سے 8 لاکھ 20 ہزار 374 افراد صحتیاب بھی ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ ملک بھر میں اب تک مجموعی طور پر 12 لاکھ 86 ہزار سے زائد افراد کو کورونا وائرس کی ویکسین لگائی جا چکی ہے۔