کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) عالمی وبا کورونا کی روک تھام کے لیے سندھ حکومت کی جانب سے نافذ پابندیوں میں 2 ہفتوں کی توسیع کی گئی ہے۔
حکومت سندھ کی جانب سے پابندیوں میں توسیع کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں آج سے کاروبار کے اوقات صبح 5 سےشام 6 بجے تک ہوں گے، فوڈ اسٹریٹس اور ریسٹورینٹس میں ڈائننگ بند رہیں گے۔
اسپتال، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپ 24 گھنٹے کھلے رہیں گے جب کہ بیکریاں اور دودھ کی دکانیں رات 12 بجے تک کھلی رہیں گی۔
نوٹیفکیشن کےمطابق شادی ہالز، ایکسپو ہال، انڈور گیمز، پارکس، گیمنگ زونز بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے جب کہ بیوٹی پارلر، بیوٹی کلینکس، سنیما، تھیٹرز اور مزارات بھی بند رہیں گے۔
اس کے علاوہ لاک ڈاؤن میں توسیع کے دوران اسکول، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی مزید دو ہفتےکے لیے بند کی گئی ہیں۔